5 ٹی ٹوئنٹی کی پاک نیوزی لینڈ سیریزکا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔

سیریز کے تین میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد لاہور 25 اور 27 اپریل کو سیریز کے بقیہ دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام پانچ میچز رات سات بجے شروع ہونگے۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا یہ دورہ 17 ماہ کے عرصے میں اس کا تیسرا دورۂ پاکستان ہوگا۔ اس سے قبل اس نے دسمبر 2022/ جنوری 2023 میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اسی سال کے آخر میں وہ دس وائٹ بال میچوں میں حصہ کے لیے پاکستان آئی تھی یہ میچز لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گئے تھے۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے درمیان غیر متزلزل دوستی کے ثبوت میں، ہمیں نیوزی لینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

یہ دورہ ان گہرے تعلقات اور باہمی احترام کی علامت ہے جو ہمارے دونوں کرکٹ ممالک کے درمیان موجود ہے۔ہمارے شائقین اور پاکستانی عوام نیوزی لینڈ کی ٹیم کا ایک بار پھر خیرمقدم کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ ایک اور مسابقتی سیریز ہو گی جو اس سال کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا ایک اہم حصہ ہے۔

سیریز کا شیڈول

14 اپریل ۔ نیوزی لینڈ کی پاکستان آمد
16 اور 17 اپریل۔ پریکٹس
18 اپریل ۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ راولپنڈی
20 اپریل ۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ راولپنڈی
21 اپریل ۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔راولپنڈی
25 اپریل ۔ چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ لاہور
27 اپریل ۔ پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ لاہور

Check Also

کراچی کنگزکی فتح نے پلے آف ٹیموں پر بجلیاں گرادیں

کراچی کنگز نے لاہورقلندرزکے خلاف اپنے سیکنڈلاسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔