ملتان سلطانز نے کوالیفائرمیچز کھیلنے کا ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 2024 کے آخری رائونڈمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر دوبارہ قبضہ جمالیا۔

ٹاپ2 ٹیموں میں شامل ہونے کے سبب ملتان سلطانز کی ٹیم نے کوالیفائر میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جوکہ پشاورزلمی کے خلاف کھیلا جائے گا۔

ملتان سلطانز نے 2020 سے کھیلے جانے والے ہر ایڈیشن میں ٹاپ2 ٹیموں میں شامل رہتے ہوئے کوالیفائرکھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جن میں سے تین بار وہ ٹاپ پوزیشن پر رہی جبکہ دو بار دوسرے نمبرپر۔

ملتان سلطانز نے سب سے زیادہ پانچ بار کوالیفائرکھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ پشاورزلمی چار بار، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تین بار اور اسلام آبادیونائیٹڈ،کراچی کنگز اور لاہورقلندرزدو،دو بار یہ اعزاز حاصل کرسکی ہیں۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں ملتان سلطانزاورپشاورزلمی سب سے زیادہ تین تین بار رائونڈمرحلے کا اختتام ٹاپ ٹیم کے طورپر کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

کونسی ٹیم زیادہ بار ٹاپ پر رہی اور کونسی آخری نمبرپر؟

اب تک کھیلے جانے والے تمام پی ایس ایل ایڈیشنز میں ٹیموں کی پوزیشن پر خصوصی رپورٹ ملاحظہ کریں

Check Also

اسلام آبادیونائیٹڈ نے ریکارڈ ٹارگٹ عبور کرڈالا ،کراچی کنگزکو دھچکا

اسلام آبادیونائیٹڈ نے آج ملتان سلطانز کے خلاف 229 رنزکا ٹارگٹ چیس کرکے نئی تاریخ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔