آج سلطانز- گلیڈی ایٹرزمیچ پلے آف میں ہلچل مچائے گا

پاکستان سپرلیگ 2024 میں آج رائونڈ مرحلے کا آخری میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مابین کھیلا جائے گا۔

آج کے میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم پشاور زلمی کے مدمقابل کوالیفائر کھیلے گی یعنی پلے آف کا صرف ایک میچ جیت کرفائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ شکست کی صورت میں بھی اُس کے ایلی مینیٹر2 کی صورت میں ایک اور موقع موجود ہوگا۔

کراچی کنگز نے گزشتہ میچ میں کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے گوکہ آج ملتان سلطانز کامیابی حاصل کرکے اُن سے ٹاپ پوزیشن چھین سکتی ہے تاہم پشاورزلمی پھر بھی کوالیفائر کھیلے گی کیونکہ وہ دوسری پوزیشن پرآجائے گی۔

آج کس کا پلڑا بھاری؟

آج(12 مارچ) کے میچ میں مدمقابل ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا ہیڈٹوہیڈریکارڈ دیکھیں تو ملتان سلطانز کا پلڑا واضح طورپر بھاری ہے۔

ملتان سلطانز نے نہ صرف آخری پانچوں باہمی میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست دی ہے بلکہ مجموعی میچز میں بھی دوگنی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورملتان سلطانز کے مابین مجموعی طورپر12 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے آٹھ ملتان سلطانز نے جبکہ صرف چار کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے جیتے ہیں۔

آج کے میچ پر خصوصی تجزیہ، ممکنہ نتیجے کی پیشگوئی اور کی-پلیئرز پر خصوصی رپورٹ اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں

Check Also

اسلام آبادیونائیٹڈ نے ریکارڈ ٹارگٹ عبور کرڈالا ،کراچی کنگزکو دھچکا

اسلام آبادیونائیٹڈ نے آج ملتان سلطانز کے خلاف 229 رنزکا ٹارگٹ چیس کرکے نئی تاریخ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔