Breaking News

فخرزمان پی ایس ایل کے ٹاپ سکسر بیٹر بن گئے

لاہورقلندرزکے جارح مزاج اوپننگ بلے باز فخرزمان پی ایس ایل 2023 کے ٹاپ سکسر بننے میں کامیاب ہوگئے ہیں جنہو ں نے پشاورزلمی کیخلاف گزشتہ میچ میں اپنی 96رنزکی اننگزکے دوران دس چھکے لگائے۔

فخرزمان نے اب تک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 16چھکے لگائے ہیں جبکہ کراچی کنگزکے عمادوسیم 12 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر موجود ہیں۔

فخرزمان پی ایس ایل کی تاریخ میں ایک میچ میں دس چھکوں کی حد پارکرنے والے پاکستان کے پہلے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔اس سے قبل پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکاتھا۔

البتہ فخرزمان سے قبل لاہورقلندرزہی کے بین ڈنک جن کا تعلق آسٹریلیا سے ہے، وہ یہ کارنامہ دوبار سرانجام دینے میں کامیاب رہے تھے جنہوں نے 2020کے سیزن میں کراچی کنگزکے خلاف99رنزکی ناقابل شکست اننگزکے دوران 12اورپھر اسی سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکیخلاف 93رنزکی اننگزکے دوران دس چھکے لگائے ہیں۔

Check Also

عمراکمل کی بیگم کا دعویٰ،جھوٹا یا سچا؟

عمر اکمل کی بیگم کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اُس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔