آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے آخری موقع-یونائیٹڈکیلئے دوسری پوزیشن

پاکستان سپرلیگ 2023میں 21واں میچ اسلام آبادیونائیٹڈاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مابین شام سات بجے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جوکہ اب تک ٹورنامنٹ میں صرف ایک فتح حاصل کرسکی ہے، وہ پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبرپر ہونے کے سبب ٹورنامنٹ سے لگ بھگ باہرہوچکی ہے تاہم اُس کے پاس کم بیک کا موقع بھی موجودہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو ٹورنامنٹ میں موجود رہنے کیلئے آج کا میچ جیتنا لازمی ہے جبکہ اس کے بعد بھی اپنے تینوں میچز جیتنا ہوں گے اور اس ساتھ ساتھ اُسے دُعا کرنا ہوگی کہ پشاورزلمی اپنے آنے والے چارمیچز میں ایک سے زائد کامیابی حاصل نہ کرسکے۔

آج کا میچ جیتنے سے گوکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزبدستور آخری نمبرپر ہی رہے گی مگر دوسری جانب، اسلام آبادیونائیٹڈ آج فتح حاصل کرکے پی ایس ایل 8کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز سے دوسری پوزیشن چھین سکتی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور اسلام آبادیونائیٹڈکے مابین کھیلے گئے میچز میں دونوں ٹیمیں آٹھ، آٹھ میچز جیت چکی ہیں جبکہ آخری پانچ میں سے چارمیچز میں اسلام آبادیونائیٹڈنے فتح حاصل کی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور اسلام آبادیونائیٹڈمیچ کا جائزہ اور ان فارم پلیئرزکو مشتمل رپورٹ اس ویڈیو میں دیکھیں

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔