Breaking News

شاہین آفریدی نے کامیاب کپتانی کے ریکارڈز توڑڈالے

لاہورقلندرزکے کپتان شاہین آفریدی نے اپنی قیادت میں شاندار نتائج دیکر کپتانی کے متعدد ریکارڈز توڑڈالے ہیں۔

گزشتہ سال شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہورقلندرزپہلی بار پی ایس ایل چیمپئن بنی تھی جبکہ اس سال وہ چھ کامیابیوں کے بدلے صرف ایک شکست کھاکر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔

شاہین آفریدی پاکستان سپرلیگ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے 72 فیصد سے زائد میچز جیتے ہیں اور پی ایس ایل کی تاریخ میں کم ازکم تین میچز میں قیادت کرنے والے کپتانوں میں واحد کپتان ہیں جنہوں نے 70 فیصد سے زائد نتائج دئیے ہیں۔

اس طرح شاہین آفریدی 2023میں ایسوسی ایٹ ٹیموں کو نکال دیکر فل ممبر ممالک میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی سب سے بہتر نتائج دینے والے کپتان بن گئے جنہوں نے 85.71 فیصد میچز جیتے ہیں جن کے بعد نیوزی لینڈڈومیسٹک کرکٹ میں ڈسٹرکٹ نادرن کی قیادت کرنے والے جیت راول 83.33فیصدکامیابیوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہیں۔

شاہین آفریدی کی قیادت نے لاہورقلندرزکی ٹیم پربھی ناقابل یقین اثر ڈالاہے۔ اُن کے کپتان بننے سے قبل 2021تک لاہورقلندرزکی فتوحات کا تناسب محض 37فیصدہے جبکہ 2022سے شاہین آفریدی کی قیادت میں یہ تناسب 72.50فیصد ہوچکاہے۔

Check Also

ملتان سلطانز بمقابلہ لاہورقلندرز،کس کاپلڑا بھاری؟

پی ایس ایل 7کی فائنلسٹ ٹیمیں لاہورقلندرز اورملتان سلطانز پی ایس ایل 8کے افتتاحی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔