زلمی کیخلاف میچ سے قبل کراچی کنگزکوبڑادھچکا، ٹاپ پلیئرباہر

پی ایس ایل 2023میں آج ( 28فروری) آرام کا دن ہے جبکہ کل یکم مارچ کو کراچی کنگز اور پشاورزلمی کا راولپنڈی کے مقام پر ٹاکرا ہوگا۔

اس اہم ترین میچ سے قبل کراچی کنگزکو بڑا دھچکالگاہے جن کے دوسرے ٹاپ اسکورر جیمز وینس دورۂ بنگلہ دیش میں انگلینڈکی نمائندگی کرنے کیلئے پی ایس ایل چھوڑکرچلے گئے ہیں ۔

جیمز وینس نے پانچ اننگزمیں 175سے زائد اسٹرائک ریٹ سے 174رنزبناکر محض عمادوسیم کے بعد کراچی کنگزکے دوسرے ٹاپ اسکوررہونے کا اعزاز حاصل کیا۔اب اُن کاپی ایس ایل 8سیزن ختم ہوچکاہے۔

جیمز وینس کی جگہ انگلینڈہی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ایڈم روسنگٹن نے کراچی کنگزکو راولپنڈی میں جوائن کرلیاہے جوکہ اگلے میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

وکٹ کیپر بیٹر روسنگٹن سائوتھ ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شاندار کارکردگی دکھاکر آئے ہیں ۔اس لئے تین میچز میں سے دومیچزمیں صفرپرآئوٹ ہونے والے شرجیل خان کی جگہ اُنہیں جیمز وینس کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

کراچی کنگز اور پشاورزلمی کے درمیان میچ کے حوالے سے خصوصی تجزیہ اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔