اسلام آبادیونائیٹڈ نے پاورپلے میں بڑے اسکورزکی تاریخ رقم کردی

دوبار کی چیمپئن اسلام آبادیونائیٹڈ پاورپلے کی خطرناک ترین ٹیم ہے جس نے گزشتہ میچ میں پشاورزلمی کے خلاف پاورپلے کے چھ اوورزمیں 80رنزبناکر ایکبارپھر اس کا ثبوت دیا۔

گزشتہ میچ میں بنائے گئے80رنزپر نہ صرف پی ایس ایل 8میں پاورپلے میں بننے والے سب سے زیادہ رنزہیں بلکہ پی ایس ایل کی مجموعی تاریخ میں تیسرے زیادہ رنزہیں اور اس سے بڑے دونوں اسکورزبھی اسلام آبادیونائیٹڈ ہی نے بنائے ہیں جنہوں نے 2021میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف 97اورپھر2022میں اسی ٹیم کے خلاف 81رنزبنائے تھے۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں پاورپلے میں بننے والے تمام چھ بڑے اسکورزاسلام آبادیونائیٹڈ نے بنائے ہیں۔

پی ایس ایل میں مجموعی طورپر پاورپلے میں صرف آٹھ بار 75یا اس سے زائد رنزبنے ہیں جن میں سے سات بار یہ کارنامہ اسلام آبادیونائیٹڈ اور ایک بار پشاورزلمی نے سرانجام دیاہے۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔