Breaking News

آصف علی نے قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے کی وجہ بتادی

ٹی 20 کرکٹ میں اپنی جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے مشہور آصف علی نے قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے کی وجہ بتادی۔

آصف علی نے کہا کہ آئی پی ایل کے علاوہ انہوں نے پوری دنیا کی لیگز کھیلی ہیں لیکن پی ایس ایل کا معیار بہترین ہے، غیر ملکی لیگز میں وہ مزہ نہیں جو پی ایس ایل میں آتا ہے۔

آصف علی نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں ہم آنکھوں پر رکھتے ہیں، غیر ملکی لیگز میں وہ پروٹوکول نہیں ملتا جو پی ایس ایل میں ملتا ہے۔

’’روٹی گینگ‘‘ ٹوٹنے پر فہیم اشرف کے شکوے کے حوالے سے آصف علی نے کہا کہ فہیم اشرف اکیلا رہ گیا ہے ہم سب کی شادی ہوگئی تو وہ کافی اکیلا محسوس کرتا ہے، فہیم اشرف ناراض ہوکر کہتا ہے کہ جب سے آپ لوگوں کی شادیاں ہوئی ہیں تو ہم نے مل کر کھانا نہیں کھایا۔

پی ایس ایل 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کارکردگی کے حوالے سے آصف علی نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ متحد ہے اور ہم پی ایس ایل جیتیں گے، ہماری پرفارمنس بہترین ہے۔

قومی ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کی وجہ بتاتے ہوئے آصف علی نے کہا کہ جب کھلاڑی پرفارم نہیں کرے گا تو ٹیم سے ڈراپ ہوجائے گا، ورلڈ کپ میں میری پرفارمنس نہیں تھی اس لئے ڈراپ ہوا تھا۔

آصف علی نے کہا کہ بابر اعظم کے ساتھ ریڈ بال کرکٹ نہیں کھیلی، وائٹ بال میں سرفراز کے بعد بابر بہترین کپتان ہے، بابر اعظم ابھی مزید سیکھے گا۔

روزانہ چھکوں کی پریکٹس کے حوالے سے آصف علی نے کہا کہ میرے 100 چھکوں کی پریکٹس والا معاملہ جھوٹ ہے، میں انسان ہوں مشین نہیں، مشین پر پریکٹس کرتا ہوں، روزانہ چھکوں کی پریکٹس نہیں کرتا، گھر میں بھی کھیلیں تو اتنے چھکے نہیں لگتے۔

Check Also

عمراکمل کی بیگم کا دعویٰ،جھوٹا یا سچا؟

عمر اکمل کی بیگم کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اُس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔