کراچی کنگزپر بدترین ٹرولنگ- کنگزنے اپنے ونگز خودہی کٹوائے

کراچی کنگزکو پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشن کی طرح رواں ایڈیشن میں ہونے والی شکستوں کے بعد بدترین ٹرولنگ کا سامنا ہے۔

لوگ سوشل میڈیاپر کراچی کنگز پر مزاحیہ میمز اور پوسٹس شیئرکررہے ہیں۔ ایک صاحب نے بابراعظم کی جگہ ٹریڈکئے جانے والے شعیب ملک اور حیدرعلی کارکردگی کو ہائی لائٹ کیا۔

ملتان سلطانز کے خلاف گزشتہ میچ میں جب کراچی کنگزکو197رنزپر بڑا ٹارگٹ عبورکرنا تھا تو شعیب ملک نے 19 گیندوں پر چودہ رنزبنائے جبکہ حیدرعلی نے 17 گیندوں پر بارہ رنز بنائے تو اس کے جواب میں اُن کی کارکردگی کو بابراعظم کے ساتھ ٹریڈسے جوڑاگیا۔

ایک اور صاحب نے لکھا
دلچسپ 😁:-
پہلے میچ میں – بابر اعظم
دوسرے میچ میں – کولن منرو
تیسرے میچ میں – مارٹن گپٹل
چوتھے میچ میں – محمّد رضوان 🔥
چاروں میچوں میں کراچی کنگز کاپھینٹا انکے سابق کھلاڑیوں نے ہی لگایا ہے۔۔۔😂

ایک صحافی نے بابراعظم اور محمد رضوان کی کراچی کنگزکی کٹ میں تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ’’کنگزکے وہ ونگزجو انہوں نے خودہی کاٹ دئیے‘‘

کراچی کنگزپر ہونے والی ٹرولنگ کی مکمل تفصیل اس ویڈیو میں جانیئے

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔