شاہین آفریدی نے ساتھی کرکٹرکیلئے قربانی کی نئی مثال قائم کردی

پی ایس ایل 8 کی دفاعی چیمپئن لاہورقلندرزکے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ساتھی کرکٹرکیلئے قربانی کی نئی مثال قائم کردی ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹیم انتظامیہ کی جانب سے دیا گیا پلاٹ اپنی ٹیم کے 12ویں کھلاڑی جلات خان کو تحفے میں دے دیا ہے۔گزشتہ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکیخلاف شاندار کارکردگی پر شاہین آفریدی کیلئے لاہورقلندرزنے پلاٹ دینے کا اعلان کیاتھا۔

شاہین آفریدی نے اب یہ پلاٹ اپنے ساتھی کھلاڑی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکیخلاف میچ میں بارھویں کھلاڑی کے طورپر حصہ لینے والے لیفٹ آرم پیسر جلات خان کو دینے کا اعلان کیاہے۔

واضح رہے کہ جلات خان ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جن کے والد ایک مزدور ہیں ۔ اس لئے اُن کیلئے یہ پلاٹ بہت معنی رکھتاہے۔ جلات خان نے ابھی پی ایس ایل ڈیبیو نہیں کیا۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔