پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان پلیئنگ الیون کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے آغاز سے ایک دن قبل ہی اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے جن میں محمد ہریرا اور سرفرازاحمد جگہ نہیں بناسکے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ بدھ 21 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم چار فاسٹ بولرز کے کامبی نیشن کے ساتھ میدان میں اُترے گی۔ (پلیئنگ الیون پر تجزیہ ملاحظہ کریں)

شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔جیسن گلیسپی  پہلی بار  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ہونگے۔

پلیئنگ الیون  شان مسعود ( کپتان ) سعود شکیل (  نائب کپتان ) عبداللہ شفیق۔ بابراعظم۔ خرم شہزاد ۔ محمد علی۔ محمد رضوان ( وکٹ کیپر ) نسیم شاہ۔ صائم ایوب۔ سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔

Check Also

پاک بنگلہ دیش پہلا ٹیسٹ شروع نہ ہوسکا

راولپنڈی میں آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آج پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہونا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔