بنگلہ دیش ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی گنوا بیٹھا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کے حالات کی وجہ سے ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کا مقام تبدیل کردیا ہے البتہ شیڈول تبدیل نہیں کیا گیا۔

بنگلہ دیش کے حالات کا آئی سی سی معائنہ کررہی تھی اور اب حالات میں بہتری کے آثار نہ ملنے کے سبب ایونٹ کو منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ اور اعلان کردیا گیاہے.

نئے میزبان ملک کا اعلان

آئی سی سی نے اپنے اعلامیے میں تصدیق کردی ہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 اب بنگلہ دیش میں نہیں ہوگا بلکہ تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈکپ کا آغاز شیڈول کے مطابق اکتوبر سے ہوگا اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ، یو اے ای کے ساتھ مل کر میزبانی کرے گا، ورلڈکپ کے میچ 3 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک دبئی اور شارجہ کے اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔

بنگلہ دیش میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی نہ کرنا شرمناک ہے

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس نے ایک بیان میں کہا کہ ’’بنگلہ دیش میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی نہ کرنا شرمناک ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) ایک یادگار تقریب کے انعقاد کا خواہش مند تھا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’میں بی سی بی میں ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے بنگلہ دیش میں ایونٹ کی میزبانی کرنے کی کوشش کرنے اور اس کے قابل بنانے کے لیے تمام راستے تلاش کیے، لیکن شرکت کرنے والی متعدد ٹیموں کی حکومتوں کی جانب سے سفر نہ کرنے کی ہدایت سے ایونٹ کا انعقاد ممکن نہیں تھا۔

آئی سی سی چیف نے کہا کہ ’بنگلادیش کے میزبانی کے حقوق برقرار رہیں گے اور ہم مستقبل قریب میں بنگلا دیش میں آئی سی سی کا عالمی ایونٹ لے جانے کے منتظر رہیں گے۔

Check Also

دوسرا پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ، پاکستان کو بڑا دھچکا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریزکا آخری ٹیسٹ 30 اگست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔