Breaking News

آج چیمپئنز ٹرافی 2025 کا دوسرا بڑا ٹاکرا

23 فروری کو پاکستان اور بھارت جیسی روایتی حریف ٹیموں کے مقابلے سے صرف ایک دن پہلے ایک اور روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ کا آج لاہور میں ٹاکرا ہونے جارہاہے۔

آسٹریلیا اس میچ میں اپنے 5 ٹاپ پلیئرز کے بغیر کھیلےگی جن میں اُن کے ریگولر کپتان پیٹ کمنز اور اسٹرائک بولر مچل اسٹارک بھی شامل ہیں۔ اُن کی غیر موجودگی میں اسٹیواسمتھ آسٹریلوی ٹیم کو لیڈ کریں گے۔

دونوں ٹیمیں مشکلات سے دوچار

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 کے آج کے ٹاکرے سے پہلے آسٹریلیا اور انگلینڈ دونوں ہی مشکلات سے دوچار ہیں۔ دونوں اپنے آخری چاروں ون ڈے انٹرنیشنل ہار کر پاکستان پہنچی ہیں۔

دونوں ٹیموں کے باہمی میچز دیکھیں تو حالیہ مشکلات کے باوجود آسٹریلیا نے انگلینڈ پر بھرپور سبقت لی ہوئی ہے جسے آخری دس میں سے آٹھ ون ڈے انٹرنیشنلز میں شکست سے دوچار کیاہے۔

آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ میچ کا مکمل جائزہ

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے آج کے میچ کا تفصیلی جائزہ اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں

Check Also

آسٹریلیا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، افغانستان کیلئے بھی آخری اُمید برقرار

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ایک اور میچ بارش کی نذر ہوگیا جو لاہور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔