لاہور میں کھیلے جارہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ میں انگلینڈ نے نئی تاریخ رقم کردی ہے جس نے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل بناڈالاہے۔
سب سے بڑا ٹوٹل
آج انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں تاریخ میں پہلی بار لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں تو انگلینڈ نے 351 رنز بناکر تاریخ بدل ڈالی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں 350 رنز کی حد پارہوئی۔
آج کے میچ سے قبل چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا ٹوٹل بنانے کا ریکارڈ نیوزی لینڈکے پاس تھا جس نے 2004 میں اوول کے مقام پر امریکہ کے خلاف 347 رنزبنائے تھے۔
پاکستان ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017کے فائنل میں چار وکٹوں پر 338 رنزبناکر اب بھی اس فہرست میں تیسرے نمبرپر موجود ہے۔
مزید کون سے ریکارڈز ٹوٹے
انگلینڈ اور آسٹریلیاکے مابین کھیلے گئے میچ میں بننے اور ٹوٹنے والے ریکارڈز کی تفصیل جانیئے