پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخرزمان پٹھوں میں موچ آنے کے سبب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوچکے ہیں لیکن اب ساتھ ہی اُن کے کیریئر کے حوالے سے بھی تشویش ناک خبریں سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔
اس حوالے سے پاکستان کے ایک ٹی وی چینل 24 نے خبردی ہے کہ فخرزمان کو بتادیاگیاہے کہ وہ اب مزید نہیں کھیل سکتے کیونکہ اُن کے پٹھے حالیہ بیماری کے سبب کافی کمزور ہوچکے ہیں اور اب وہ مسابقتی کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔
مقامی ٹی وی چینل کی یہ رپورٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس سے فخرزمان کے فینز تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں
ڈاکٹرز کیا کہتے ہیں
فخرزمان کی انجری کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ڈاکٹرزنے پیٹ کے پٹھوں میں کھچائو یا موچ آنے کے سبب اُنہیں دو ماہ تک آرام کا مشورہ دیاہے تاہم ایسی کوئی بات نہیں کہی جس سے اندازہ لگایا جاسکے کہ وہ دوبارہ کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
خبر کی حقیقت
مقامی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ فخرزمان کو آئوٹ ہوکر پویلین واپس آنے پر بتادیاگیاتھا کہ وہ مزید کرکٹ نہیں کھیل سکتے کیونکہ اُن کے پٹھے کمزور ہوچکے ہیں۔
یہ مکمل سفید جھوٹ دکھائی دیتا ہے کیونکہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک کھلاڑی جو ابھی ابھی میدان سے باہر نکل کر آیا ہو، اُس کا میڈیکل ٹیسٹ بھی ہوجائے، رپورٹ بھی آجائے، پٹھے کمزور بھی قرار دے دیئے جائیں اور اُسے بتابھی دیا جائے تو کہ وہ مزید کرکٹ نہیں کھیل سکتا۔
لگتا ہے کہ مقامی ٹی وی چینل کی یہ رپورٹ محض توجہ حاصل کرنے کیلئےبنائی گئی ہے ورنہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق دکھائی نہیں دیتا۔
فخرزمان کی انجری پر مکمل رپورٹ اور تازہ اپ ڈیٹ ملاحظہ کریں