Breaking News

پاکستان ٹیم کی آخری اُمید بھی ٹوٹ گئی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی آج آخری اُمید بھی ٹوٹ گئی جب نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے ہراکر آفیشلی طورپر پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا

پاکستان اور بنگلہ دیش باہر

اب گروپ اے سے پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہیں جبکہ ان کے درمیان 27 فروری کو راولپنڈی میں شیڈول میچ محض رسمی کاروائی ہوگا۔

گروپ اے سے نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ دونوں ٹیمیں اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہیں۔ دونوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کو شکستیں دیں تاہم اُن کا آپس میں مقابلہ ہونا باقی ہے۔

بنگلہ دیش کو شکست

بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 236 رنزبناسکی جبکہ نیوزی لینڈکی ٹیم 15 رنز پر پہلی دو وکٹیں گنوانے کے باوجود انجری کے بعد کم بیک کرنے والے راچن راویندرا کی شاندار سنچری کی بدولت پانچ وکٹوں کے نقصان پر ہدف عبور کرلیا۔

Check Also

آسٹریلیا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، افغانستان کیلئے بھی آخری اُمید برقرار

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ایک اور میچ بارش کی نذر ہوگیا جو لاہور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔