پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اہم ترین میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد کہاہے کہ ’’ہمارے لئے اب سب ختم ہوچکا‘‘
انہوں نے یہ الفاظ ٹورنامنٹ میں موجود رہنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ادا کئے۔ اُن کا کہناتھا کہ اب ہمارا انحصار دیگر ٹیموں پرہے۔
مجھے یہ بطور کپتان اچھا نہیں لگتا
نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے میچ کا کیا نتیجہ رہتاہے، انڈیااور نیوزی لینڈ کے مقابلے میں کس کو فتح ملتی ہے لیکن بطور کپتان دیگر ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا مجھے اچھا نہیں لگتا۔
محمد رضوان کا کہناتھا کہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی اپنے بل بوتے پر کرنا چاہیے ناں کہ دیگر ٹیموں کے نتائج پر نگاہ رکھنا چاہیے۔
محمد رضوان نے کہاکہ گوکہ مجھے اب دیگر ٹیموں کے میچز کے رزلٹس کی کوئی پرواہ نہیں، ہاں اگر اللہ تعالیٰ کرم کردے اور ہمارا چانس بن جائے تو یہ الگ بات ہے۔
محمد رضوان کی پریس کانفرنس پر تفصیلی رپورٹ ملاحظہ کریں