پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کے ہاتھوں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا اہم ترین میچ ہارنے کے بعد لگ بھگ ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے تاہم اس کے باوجود اُس کے پاس ایک مشکل راستہ موجود ہے۔
پاکستان کا دوسری ٹیموں پر انحصار
پاکستان ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے نہ صرف خود کو بنگلہ دیش کے خلاف بڑے مارجن سے فتح حاصل کرنا ہوگی بلکہ دیگر ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔
پاکستان کیسے کوالیفائی کرسکتا ہے؟
اگر آج بنگلہ دیش کی ٹیم نیوزی لینڈ کو 25 یا اس سے زائد رنزکے مارجن سے ہرادے تو اُس کا نیٹ ریٹ نیوزی لینڈ سے بھی بہتر ہوجائے گا جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبرپر آجائے گی۔
اُس کے بعد پاکستان ٹیم اگر بنگلہ دیش کو 105 یا اس سے زائد رنزکے مارجن سے ہرائے تو پاکستان کا نیٹ رن ریٹ بنگلہ دیش سے بہتر ہوجائے گا ۔
اس صورت میں گروپ اے کے ٹیموں میں بھارت کے پاس چار جبکہ دیگر تینوں ٹیموں کے پاس دو،دو پوائنٹس ہوں گے جبکہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر پاکستان دوسرے، بنگلہ دیش تیسرے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے نمبرپر ہوگی۔
اس صورتحال کے باوجود پاکستان کی سیمی فائنل کیلئے کوالیفییکشن کنفرم نہیں ہوگی بلکہ اُس کیلئے اُسے نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کی فتح کا محتاج ہونا پڑے گا۔
یہ محض منظرنامہ ہے پاکستان کے کوالیفائی کرنے کا جبکہ حقیقتاً ایسا ہونا بہت ہی مشکل دکھائی دے رہاہے۔