Breaking News

آسٹریلیا اور سائوتھ افریقہ کاچیمپئنز ٹرافی تاریخ کا آج پہلا ٹاکرا

دُنیائے کرکٹ کی دو مضبوط ٹیمیں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ آج تاریخ میں پہلی بار کسی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں مدمقابل آرہی ہیں۔

اس سے قبل کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے آٹھ میں سے کسی ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کا ٹاکرا نہیں ہوا تھا جوکہ خاصا حیران کن ہے۔

ایک جیسی صورتحال

آپ کے میچ سے قبل دونوں ٹیموں کو ایک جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔ دونوں ٹیمیں آخری پانچ میں سے لگاتار چار،چار میچز ہار کر آخری میچ میں فتحیاب رہیں۔

دونوں ٹیمیں اپنے کئی ٹاپ پلیئرز سے محروم ہیں خاص طورپر آسٹریلیا جنہیں ریگولر کپتان پیٹ کمنز کے علاوہ مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مارکوس اسٹوئنس اور مچل مارش کی خدمات میسرنہیں۔

دوسری جانب، سائوتھ افریقہ انرچ نورکیا اور گیرالڈ کوئٹزے کے بغیر ٹورنامنٹ کھیل رہی ہے۔

جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری

2016 سے سائوتھ افریقہ نے جن 12 ون ڈے انٹرنیشنلز میں آسٹریلیاکے خلاف پہلے بیٹنگ کی ہے، اُن میں سے صرف دو میں اُنہیں شکست ہوئی ہے جبکہ آخری پانچ میں سے چار میچز میں اُس نے کینگروز کو شکست دی ہے۔

آسٹریلیا اور سائوتھ افریقہ کے میچ کا مکمل جائزہ ملاحظہ کریں

Check Also

آسٹریلیا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، افغانستان کیلئے بھی آخری اُمید برقرار

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ایک اور میچ بارش کی نذر ہوگیا جو لاہور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔