Breaking News

آج آخری موقع، کونسی ٹیم ہوگی باہر؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں آج گروپ بی کا انتہائی اہم میچ کھیلا جارہاہے جس میں مدمقابل دونوں ٹیموں کے پاس آج آخری موقع ہے۔

افغانستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی جس میں شکست کھانے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی جبکہ فتح پانے والی ٹیم کو سیمی فائنل کیلئے مزید ایک فتح درکار ہوگی۔

انگلینڈ کا بیڈ پیج

انگلینڈکی ٹیم موجودہ وقت میں مشکل وقت سے گزر رہی ہے جو لگاتار پانچ ون ڈے انٹرنیشنل ہارچکی ہے جو اُن کی تاریخ میں محض دوسرا موقع ہے کہ لگاتار پانچ یا زائد میچز ہاری ہے۔

باہمی ریکارڈ

افغانستان اور انگلینڈکی ٹیمیں اب تک صرف تین ون ڈے انٹرنیشنلز میں مدمقابل آئی ہیں جن میں سے ورلڈکپ 2015 اور 2019 میں انگلینڈ نے فتح حاصل کی جبکہ ورلڈکپ 2023 میں افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دی۔

ٹورنامنٹ میں کارکردگی

آج مدمقابل انگلینڈاور افغانستان کی ٹیمیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اپنے پہلے میچز ہارچکی ہیں۔ انگلینڈکو آسٹریلیاکے خلاف ہائی اسکورنگ میچ میں شکست ہوئی جبکہ افغانستان، جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 107 رنزکے بڑے مارجن سے ہارا۔

Check Also

آسٹریلیا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، افغانستان کیلئے بھی آخری اُمید برقرار

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ایک اور میچ بارش کی نذر ہوگیا جو لاہور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔