آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ایک اور میچ بارش کی نذر ہوگیا جو لاہور میں آسٹریلیا اور افغانستان کے مابین کھیلا گیا، اس سے قبل آسٹریلیا اور سائوتھ افریقہ کا راولپنڈی میں شیڈول میچ بھی بارش کی نذر ہواتھا۔
آج کا میچ مکمل نہ ہونے کے سبب دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا جس کے آسٹریلیا چار پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
افغانستان کی بھی اُمیدیں روشن
دوسری جانب، یقینی شکست سے دوچاردکھائی دینے والی افغانستان ٹیم کی بھی اُمیدیں روشن ہوگئی ہیں جنہیں ایک پوائنٹ ملا ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ بی میں اب افغانستان اور سائوتھ افریقہ کے پوائنٹس عین برابر تین تین ہیں تاہم جنوبی افریقہ کا نیٹ رن ریٹ افغانستان سے لگ بھگ ڈھائی گنا بہتر ہے۔
کل کراچی میں سائوتھ افریقہ اور انگلینڈ کے مابین میچ ہے جس میں سائوتھ افریقہ کو اگر انتہائی بری شکست ہوئی تبھی اُس کا نیٹ رن ریٹ افغانستان کے کم ہوسکتاہے ورنہ چھوٹے مارجن سے شکست کھاکر بھی جنوبی افریقی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔
آج کا میچ
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 273 رنزننائے جس میں صدیق اللہ اتل کے 85 رنز اور عظمت اللہ عمرزئی نے 63 گیندوں پر 67 رنزبنائے جس میں ایک چوکا اور پانچ چھکے شامل تھے۔
آسٹریلوی ٹیم 274 رنز کے تعاقب میں 12.5 اوورزمیں ایک وکٹ پر 109 رنزبنالئے تھے کہ بارش ہوگئی۔ ٹریوس ہیڈ نے 40 گیندوں پر 59 رنزکی جارحانہ اننگز کھیلی۔ جس کے بعد دوبارہ میچ شروع نہ ہوسکا اور بغیر نتیجے کے میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔