پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ کے دسویں ایڈیشن کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے جس میں ایکبارپھر پشاور کو کسی میچ کی میزبانی سے محروم رکھاگیاہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ سال پشاورمیں کوکم ازکم دو میچزکرانے کا وعدہ کیاگیاتھا لیکن وقت آنے پر ایسا نہ ہوسکا البتہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل وہاں ایک نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔
افتتاحی میچ
پی سی بی کے اعلامئے کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کے مابین 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل 2025 میں لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔
پشاور پھر محروم
پشاورکو اس سال میں کوئی میچ نہیں دیا گیا البتہ وہاں ایک نمائشی میچ کھیلا جائے گا جو 8 اپریل کو ہوگا جس میں میزبانی پشاور زلمی ملتان یا کوئٹہ میں سے کسی ایک ٹیم کا مقابلہ کرے گی تاہم فی الحال ٹیم کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔
پاکستان سپرلیگ کے رواں سال کے ایڈیشن میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 13 مئی کو کوالیفائر ون سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا، اسی طرح کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 5، 5 میچوں کی میزبانی کریں گے۔
پی سی ایل ٹین میں تین ڈبل ہیڈرز بھی ہوں گے جس میں 2 میچ ویک اینڈ (ہفتہ) اور ایک قومی تعطیل (یوم مئی ) پر ہوگا۔
پی ایس ایل 2025 کا مکمل شیڈول
