پاکستان کیخلاف حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں دھواں داربیٹنگ کرنے والے کیوی اوپنر ٹم سیفرٹ کی چھ سال بعد ون ڈے کرکٹ میں واپسی ہورہی ہے۔
ٹم سیفرٹ پاکستان کیلئے خطرناک ترین بیٹر
ٹم سیفرٹ نے پاکستان کے خلاف آخری چھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سے پانچ میں 40 پلس رنز کی اننگز کھیلی ہے اور چھ میں سے کسی بھی اننگز میں اُن کا اسٹرائک ریٹ 150 رنز سے کم نہیں رہا حتیٰ کہ آخری تینوں اننگز میں 200 سے زائد اسٹرائک ریٹ سے رنز کئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین دائیں پاؤں میں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد اب وہ پاکستان کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
پہلے میچ میں 132 کی شاندار اننگز کھیلی تھی جس میں 6 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔
مارک چیپمین پہلے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انکا ایم آر آئی اسکین کروایا گیا، جہاں نشاندہی ہوئی کہ کرکٹر کو گریڈ ون ٹئیر کی انجری ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین کی جگہ ٹم سائفرٹ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ٹم سیفرٹ پر خصوصی رپورٹ ملاحظہ کریں