پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران ابتدائی پلیئنگ الیون کا حصہ نہ ہونے کے باوجود بڑا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
پاکستان کی بیٹنگ کے دوران حارث رئوف ریٹائرڈہرٹ ہوئے تو اُن کی جگہ بارھویں کھلاڑی کے طورپر نسیم شاہ نے بیٹنگ کرنے آئے جنہوں نے 44 گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں سمیت 51 رنز بناڈالے۔
یہ اُن کے ون ڈے کیریئر کی اولین ففٹی ہے اس سے قبل اُن کا بیسٹ اسکور 40 رنز تھا جو گزشتہ نومبر میں دورۂ آسٹریلیا میں بنایا تھا۔
شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ ڈالا
نسیم شاہ نے 51 رنزکی اننگز کھیل کر نہ صرف کیوی سرزمین پر آخری دو بیٹنگ پوزیشنز پر بیٹنگ کرتے ہوئے ففٹی بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا بلکہ ان دوپوزیشنز پر سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا شعیب اختر کا ریکارڈبھی توڑ ڈالا۔
شعیب اختر نے 2004 کے دورۂ نیوزی لینڈ میں چوتھے ون ڈے میچ میں دسویں نمبرپر کھیلتے ہوئے 27 رنزبنائے تھے۔