Breaking News

نسیم شاہ نے زیادہ چھکوں کا فخرزمان کا ریکارڈ برابرکرڈالا

پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈکے خلاف ہملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران چار چوکے اور اتنے ہی چھکے لگاکر کیوی سرزمین پر ایک اننگزمیں دوسرے زیادہ چھکے لگانے کافخرزمان کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

ایک اننگز میں چار چھکے

نسیم شاہ کے علاوہ فخرزمان، حسن علی اور محمد حفیظ نیوزی لینڈمیں ایک میچ میں چار چار چھکے لگاچکے ہیں جوکہ کسی بھی پاکستانی بیٹرکے وہاں کھیلے گئے کسی میچ میں لگائے گئے دوسرے زیادہ چھکے ہیں۔

اُن سے زائد ایک ایک چھکا صرف عبدالرزاق، شاہد آفریدی اور محمد حفیظ نے لگایا ہے جنہوں نے بالترتیب 2004، 2011 اور 2016 میں پانچ پانچ گیند بائونڈری لائن کے باہر پھینکی تھی۔

علاوہ ازیں، وہ نیوزی لینڈکی سرزمین پر آخری دو پوزیشنز پر کھیلتے ہوئے ایک سے زائدچھکے لگانے والے بھی پہلے پاکستانی بیٹر بنے جنہوں نے چار بار گیند کو بائونڈری لائن کے باہر پھینکا۔

Check Also

مسلسل تین کلین سوئپ کے بعد کیوی سرزمین پاکستان کیلئے بڑا چیلنج

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کیوی سرزمین پر 14 ویں باہمی ون ڈے سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔