Breaking News

بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کو ایک اور بڑا دھچکا

موجودہ وقت میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ کے ٹاپ ٹو درجوں پر پاکستانی بلے باز محمد رضوان اور بابراعظم کا راج ہے لیکن اب یہ منظرنامہ اب صرف ایک دن کا مہمان ہے کیونکہ کل اپ ڈیٹ ہونے والی رینکنگ سے سارامنظر نامہ بدلنے والا ہے۔

عالمی نمبرون ٹی ٹوئنٹی بیٹربننے کے بعد محمد رضوان اگلی تین میں سے دو اننگزمیں ناکام ہوچکے ہیںاور وہ موجود وقت نمبرپر تیسرے اور رینکنگ اپ ڈیٹ کے بعد دوسرے نمبرپر آنے والے ایڈم مرکرم سے صرف 23ریٹنگ پوائنٹس آگے ہیں۔ عالمی نمبرون بننے کے بعد رضوان افغانستان کے خلاف 20، سری لنکا کے خلاف سپرفورکے آخری میچ میں 14رنزبناکر آئوٹ ہوئے جو ایک عالمی نمبرون بیٹر کے شایان شان کارکردگی نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ دو اننگزاُن کے پوائنٹس میں بڑی کٹوتی کا سبب بن سکتی ہیں جس سے محمد رضوان کی نمبرون پوزیشن کو خطرہ لاحق ہوسکتا تھا مگر ایشیاکپ 2022کے فائنل میچ میں محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف 55رنزبناکر اس خطرے کوکم کردیاہے۔

اس کارکردگی کے بعد رضوان کی نمبرون پوزیشن تو بچ جانے کا قوی امکان ہے لیکن عالمی2بابراعظم کی پوزیشن جاتی دکھائی دے رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کیلئے ایشیاکپ 2022اچھا نہیں گزرا جو اُن کے کیریئر کے چند ناکام ترین ایونٹس یا سیریزمیں سے ایک رہا۔جس میں وہ چھ میچز میں صرف گیارہ رنزفی اننگز کی معمولی ایوریج سے 68رنزہی بناسکے اور 107کا اسٹرائک ریٹ اُن کے آئوٹ آف فارم ہونے کی گواہی دےرہاتھا۔

بابراعظم کیلئے ایشیاکپ 2022اس سے زیادہ کیابرا ہوسکتاتھا کہ اس دوران اُنہیں آئی سی سی ٹی ٹوئنتی رینکنگ میں اپنی ٹاپ پوزیشن بھی گنوانا پڑگئی اور اب وہ گزشتہ چارسال میں پہلی بار ٹاپ4 بیٹرزکی فہرست سے خارج ہونے کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔

بابراعظم گزشتہ ہفتے اپ ڈیٹ ہونے والی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پہلے درجے سے پھسل کر دوسرے نمبرپر آئے تھے جس کے بعد وہ مزید تین میچز کھیلے ہیں اور کوئی بڑا اسکورنہیں بناپائے۔وہ افغانستان کے خلاف صفر، سری لنکا کے خلاف سپرفورکے آخری میچ میں 30جبکہ ایشیاکپ کے فائنل میں صرف پانچ رنزبناسکے۔

بابراعظم کی دوسری پوزیشن کو خطرہ

اس کی وجہ سے اب اُ ن کی دوسری پوزیشن بھی خطرے سے دوچار ہوچکی ہے اور ایک اندازے کے مطابق ان تین ناکامیوں کے سبب اُن کے 20پوائنٹس بھی کٹ سکتے ہیں۔اگر اتنے پوائنٹس کٹ گئے تو پھر اُ ن کے پوائنٹس موجودہ وقت میں تیسرے نمبرپر موجود ایڈم مرکرم اور چوتھے نمبرپر موجود سوریا کماریادیو سے بھی کم ہوجائیں گے اور اس صورت میں وہ مزید دودرجے تنزلی کا شکار ہوکر دوسرے سے چوتھے نمبرپر چلے جائیں گے ۔

یہ گزشتہ چارسالوں میں اُن کی بدترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ ہوگی۔ 22جنوری 2018آخری موقع تھا جب وہ دُنیاکے ٹاپ فائیو بیٹرزکی فہرست سے خارج ہوئے تھے اور حالیہ عرصے میں وہ مسلسل ٹاپ تھری پوزیشن پر رہے جو 14فروری 2021کے بعد کبھی بھی ٹاپ تھری پوزیشنز سے خارج نہیں ہوئے تھے۔

Check Also

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان شاہینز میں8 تبدیلیاں

پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ کل (20 اگست) سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔