Breaking News

واحد اسپنرابرار احمدکوبھی ڈراپ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے کرکٹ حلقے بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کیلئے اعلان کردہ سترہ رکنی اسکواڈ میں صرف ایک اسپیشلسٹ اسپنر کی شمولیت پر حیران تھے تو پی سی بی نے ابرار احمد کو بھی ڈراپ کرکے انہیں مزید چونکادیاہے ۔

پی سی بی نےاسپنر ابرار احمد کو پاکستان ٹیسٹ سائیڈ سے ریلیز کر دیا ہے اور وہ اب بنگلہ دیش اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کی نمائندگی کریں گے جو منگل20 اگست سے اسلام آباد کلب میں شروع ہوگا۔

سلیکٹرز نے بدھ 21 اگست سے بنگلہ دیش کے خلاف  راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے ٹیسٹ میں مکمل طور پر پیس اٹیک کے ساتھ جانے کا انتخاب کیا ہے۔

ابرار احمد کو کیوں ڈراپ کیا گیا؟

سلیکٹرز نے ابرار احمد کو ٹیسٹ میں بینچ پر بٹھانے  کے بجائے پاکستان شاہینز اسکواڈ میں شامل کیاہے تاکہ وہ 30 اگست کو شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے قبل کچھ میچ پریکٹس حاصل کر سکیں۔

ٹاپ آرڈر بیٹر کامران غلام دوسرے کھلاڑی ہیں جنہیں پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے ریلیز کیا گیا ہے اور انہیں دوسرے چار روزہ میچ کے لیے پاکستان شاہینز کی ٹیم میں برقرار رکھتے ہوئے کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کے کپتان سعود شکیل تھے۔اس کا مطلب ہے کہ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ  اب  15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا  لیکن دوسرے چار روزہ میچ کے اختتام کے بعد جب ابرار احمد اور کامران غلام دوسرے ٹیسٹ کے لیے دوبارہ اسکواڈ  میں شامل ہوں گے تو وہ 17 کھلاڑیوں  پر مشتمل ہوگا۔

پہلے پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ پر خصوصی رپورٹ ملاحظہ کریں

Check Also

رضوان اور سعودشکیل نے2بڑے ریکارڈز توڑڈالے

راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگزکے دوران پاکستانی بلے بازوں محمد رضوان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔