Breaking News

پاک شاہینز- بنگلہ دیش چارروزہ میچ: پہلا دن ختم

پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے چارروزہ میچ کا پہلا دن مکمل طورپر بارش کی نذر ہوگیاہے۔

آج گرائونڈ گیلا ہونے کی وجہ سے چارروزہ میچ کا پہلا دن مکمل طورپر ضائع ہوگیا ہے جس میں ایک بھی گیند نہ پھینکی جاسکی۔

آج ٹاس بھی نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے اب امکان ہے کہ کل 9 بجکر 15 منٹ پر ٹاس ہوگا جبکہ میچ کے بقیہ تینوں دن کا کھیل 9 بجکر 45 منٹ پر شروع ہوا کرے گا۔

اگلے تین دن بھی بارش کا امکان

واضح رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید بارشیں ہورہی ہیں جبکہ اگلے تین دن بھی بارش کا امکان 40 فیصد سے زائد بتایا گیاہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ 21 اگست سے شروع ہونے والے پہلے پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ کے پہلے تین روز بھی بارش کی نذر ہوسکتے ہیں۔

Check Also

پاک- بنگلہ دیش ون ڈے، اسکواڈ اور شیڈول کا اعلان

ریڈبال یعنی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا مقابلہ دیکھنے کے بعد اب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔