Breaking News

پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ کا ٹائم اور کونسے چینلز پر دکھایا جائیگا؟

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریزکا کل (21 اگست) سے آغاز ہورہاہے۔ یہ آئی سی سی ورلڈکپ 2024 کے بعد پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل اسائمنٹ ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریزکا پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا اور یہ دونوں ہی میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

میچ کا ٹائم اور ٹیلی ویژن نشریات

اس سیریزکے میچز اے اسپورٹس، پی ٹی وی اسپورٹس اور ٹین اسپورٹس پر براہ راست نشر کئے جائیں گے جبکہ میچ میں ٹاس ساڑھے نو بجے ہوگا اور میچ کا آغاز صبح دس بجے ہوگا۔

شائقین کی سہولت کے لیے ٹکٹیں انتہائی معمولی قیمت پر رکھی گئی ہیں اور PCB.tcs.com.pk پر آن لائن دستیاب ہیں۔ مزید برآں  شائقین فزیکل ٹکٹ خرید سکتے ہیں جو  پیر سے ایوی ایشن گراؤنڈ میں واقع ٹکٹ بوتھ، بالمقابل ریسکیو 1122، راول روڈ پر دستیاب ہیں۔

Check Also

پاک- بنگلہ دیش ون ڈے، اسکواڈ اور شیڈول کا اعلان

ریڈبال یعنی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا مقابلہ دیکھنے کے بعد اب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔