Breaking News

راولپنڈی میں بادل چھٹ گئے، بالاآخر ٹاس ہوگیا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بالاآخر شروع ہوگیاہے جس میں آج پہلے ڈیڑھ سیشن کا وقت آئوٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے ضائع ہوا

راولپنڈی میں آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آج پہلا ٹیسٹ میچ  صبح 10 بجے شروع ہونا تھا جوکہ گرائونڈ کی آئوٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے تاخیرکا شکار ہوگیا۔

نہ صرف پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ بلکہ دونوں ممالک کی اے ٹیموں کے مابین دوسرے چارروزہ میچ کے دوسرے دن بھی کھیل شروع نہیں ہوسکا حتیٰ کہ ٹاس تک نہیں ہوسکا۔

ٹاس کا نتیجہ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر اس موسم کا فائدہ اُٹھانے کیلئے پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیون

پاکستان نے پہلے ہی اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا تھا جبکہ بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیون میں کپتان نجم الحسن شانتو کے علاوہ شادمان اسلام، ذاکر حسین، مومن الحق، مشفیق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن کمارداس، مہدی حسن میراز، شریف الاسلام، حسن محمود اورناہید راناشامل ہیں۔

واضح رہے کہ امپائرز نے میچ میں تاخیر کی وجہ سے کھانے کا وقفہ بھی جلدی کردیا تھا تاکہ میچ کا تسلسل قائم رکھا جاسکے۔اس لئے اب بقیہ کھیل میں صرف ایک وقفہ (چائے) کا ہوگا۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون:

  1. عبداللہ شفیق
  2. صائم ایوب
  3. شان مسعود (کپتان)
  4. بابراعظم
  5. سعود شکیل (نائب کپتان)
  6. محمد رضوان (وکٹ کیپر)
  7. سلمان علی آغا
  8. شاہین شاہ آفریدی
  9. نسیم شاہ
  10. خرم شہزاد
  11. محمد علی

Check Also

پاک – بنگلہ ٹیسٹ: کتنےریکارڈز ٹوٹیں گے؟

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریزکا آغاز 21 اگست سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔