Breaking News

فتح کیلئے پاکستان کو پہلی اننگزمیں مزید کتنے رنز کرنا ہوں گے؟

گوکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا دعویٰ ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ کیلئے وکٹ مکمل طورپر فاسٹ بولرز کیلئے سازگار بنائی گئی ہے لیکن اس کے باوجود محتاط انداز میں بھی تجزیہ کیا جائے تو لگتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم منیجمنٹ نے کوئی اسپنر نہ کھلاکر بڑا خطرہ مول لیا ہے۔

راولپنڈی کے اس گھاس والی پچ پر پاکستان کی پہلی تین وکٹیں صرف 16 رنز پر گریں لیکن اگلے لگ بھگ 33 اوورز میں مزید صرف ایک وکٹ گری ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ پچ اب بیٹنگ کو بھی سپورٹ کرنے لگی ہے۔

راولپنڈی میں پہلی اننگز کا ایوریج اسکور

اس تناظر میں پاکستان ٹیم کو کم ازکم راولپنڈی میں پہلی اننگزکے روایتی اسکور کے قریب تر پہنچنا ہوگا جہاں اب تک پہلی اننگز کا اوسط اسکور 325 رنز ہے۔

راولپنڈی میں گزشتہ دو ٹیسٹ میچز کی پہلی اننگزمیں بننے والے اسکورز دیکھیں تو انگلینڈ نے دسمبر 2022 کے آخری ٹیسٹ میں 657 جبکہ اُس سے پہلے آسٹریلیا نے 4 وکٹوں پر 476 رنزبناکر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کی تھی۔

پاکستان کو مزید کم ازکم کتنے رنز چاہییں؟

پاکستان ٹیم اگر راولپنڈی میں پہلی اننگزکے روایتی اسکور اور پچ کے رویئے کے اندازے کے مطابق بھی کھیلے تو اُسے کم ازکم 300 رنز کے اردگرد اسکور کرنا چاہیے یعنی مزید 130 سے 150 رنز کرنا ہوں گے تب جا کر پاکستان ٹیم بہتر صورتحال میں آسکتی ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل پر اخترعباسی کا تجزیہ ملاحظہ کریں

Check Also

پاک – بنگلہ ٹیسٹ: کتنےریکارڈز ٹوٹیں گے؟

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریزکا آغاز 21 اگست سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔