Breaking News

رضوان اور سعودشکیل نے2بڑے ریکارڈز توڑڈالے

راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگزکے دوران پاکستانی بلے بازوں محمد رضوان اور سعود شکیل نے شاندار سنچریاں اسکور کرکے نہ صرف پاکستان کی پوزیشن مستحکم کردی ہے بلکہ دو بڑے اعزازات بھی اپنے نام کرلئے ہیں۔

سعود شکیل کے تیز ترین 1000 ٹیسٹ رنز:

سعود شکیل نے کیریئر کی محض 20ویں ٹیسٹ اننگزمیں ایک ہزار رنز مکمل کرکے پاکستان کی جانب سے تیزترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا قومی ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

سعودشکیل سے قبل سعید احمد نے بھی عین اتنی ہی (20) اننگز کھیل کر ایک ہزار ٹیسٹ رنز کا سنگ میل عبور کیاتھا جبکہ صادق محمد نے 22 اور جاوید میانداد نے 23 اننگز کا سہارا لیاتھا۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے سنچری اسکورکرکے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 2 ٹیسٹ سنچریاں اسکور کرنے والے دُنیاکے واحد وکٹ کیپر بیٹر ہونے کا اعزاز پالیاہے۔

محمد رضوان کے علاوہ انگلینڈکے اولی پوپ ہی بطور وکٹ کیپر راولپنڈی میں ٹیسٹ سنچری بناسکے ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے میچز ریکارڈز

  • محض 16 رنز پر 3 وکٹیں گنوانے کا بدترین آغاز
  • 115 سے کم اسکور پر چار وکٹیں گرنے کے بعد سب سے بڑی شراکت
  • ہوم گرائونڈز پر بطور وکٹ کیپر دوسری زیادہ سنچریاں

یہ اور دیگر ریکارڈز ہمارے یوٹیوب چینل ’’ورلڈ اسپورٹس‘‘ پر ملاحظہ کریں

Check Also

پاک- بنگلہ دیش ون ڈے، اسکواڈ اور شیڈول کا اعلان

ریڈبال یعنی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا مقابلہ دیکھنے کے بعد اب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔