دوسرا چار روزہ میچ بھی ڈرا، علی زریاب کی سنچری ، ابرار کی 4 وکٹیں

پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ بھی ڈرا ہوگیا۔ جس کی وجہ سے سیریز بھی کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگئی ہے۔ البتہ دوسرے چارروزمیچ میں چند پلیئرز کی کارکردگی شاندار رہی

جمعہ کے روز اسلام آباد کلب میں میچ کے آخری دن پاکستان شاہینز نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 281  رنز بنائے تھے جس میں علی زریاب آصف کی سنچری قابل ذکر تھی۔

 اس سے قبل بنگلہ دیش اے  نے اپنی پہلی اننگز 404  رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔اس نے اپنی پہلی اننگز346  رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پرشروع کی تھی اور 58 رنز کا اضافہ کیا۔

جاکر علی جو گزشتہ روز 136 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے 36  رنز کا اضافہ کرکے 172 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ ان کی اننگز میں17 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

 یہ فرسٹ کلاس  کرکٹ میں ان کا بہترین انفرادی اسکور بھی ہے۔ اس سے قبل ان کا بہترین اسکور 138رنز ناٹ آؤٹ تھا۔

ابرار احمد کی شاندار بولنگ

آج گرنے والی تینوں وکٹیں ابرار احمد نے حاصل کیں اور مجموعی طور انہوں نے103  رنز کے عوض 4  کھلاڑی آؤٹ کیے۔

پاکستان شاہینز کی  پہلی اننگز میں امام الحق کے پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہونے کے بعد علی زریاب آصف اور کپتان کامران غلام نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 60  رنز کا اضافہ کیا۔

کامران غلام 34 رنز پر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد علی زریاب آصف اور سعد خان نے تیسری وکٹ کے لیے82 رنز کا اضافہ کیا۔ سعد خان نے 37 رنز  اسکور کیے۔ علی زریاب آصف اور شرون سراج کی شراکت میں 81 رنز بنے۔

علی زریاب آصف کی شاندار سنچری

علی زریاب آصف  132گیندوں پر 117 چوکوں اور ایک چھکے  کی مدد سے 117  رنز اسکور کرکے ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔یہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی ساتویں سنچری ہے۔

 شرون سراج  سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔قاسم اکرم نے36 ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا چار روزہ میچ بھی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکا تھا۔اب دونوں ٹیمیں اسلام آباد کلب میں تین ون ڈے میچز کھیلیں گی جو 26۔ 28 اور 30 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

مختصراسکور۔

بنگلہ دیش اے پہلی اننگز 404 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ڈکلیئرڈ (  112.2 اوورز )  جاکر علی 172 ۔ سیف حسن 111 ۔ ماہید الاسلام 39 ۔ ابرار احمد 103 / 4  وکٹ غلام مدثر  75/2  وکٹ ۔مہران ممتاز  81 / 2 وکٹ۔

پاکستان شاہینز 281 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ (  65 اوورز )  علی زریاب آصف 117 ۔ شرون سراج  53 ناٹ آؤٹ  سعد خان37 ۔ قاسم اکرم  36 ناٹ آؤٹ ۔ کامران غلام  34 ۔

نتیجہ ۔ میچ ڈرا ہوگیا۔

Check Also

پاک- بنگلہ دیش ون ڈے، اسکواڈ اور شیڈول کا اعلان

ریڈبال یعنی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا مقابلہ دیکھنے کے بعد اب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔