Breaking News

راولپنڈی ٹیسٹ کو نتیجہ خیزبنانے کیلئے بڑا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے راولپنڈی ٹیسٹ میں بقیہ دو دن میں مقررہ 180 اوورزمکمل کرانے اور میچ کو نتیجہ خیز بنانے میں مدد دینے کیلئے آخری دو دن کے کھیل کے آغاز کا وقت تبدیل کردیاہے۔

میچ کا نیا ٹائم ٹیبل

اب میچ صبح 10 بجے کے بجائے 9 بجکر 45 منٹ پر شروع ہوا کرے گا جبکہ سیشنز کے آغاز اور اختتام کا وقت بھی تبدیل کردیا گیاہے۔

اب کھانے کا وقفہ پورے 12 بجے دوپہر کو ہوگا جبکہ 40 منٹس بعد یعنی 12 بجکر 40 منٹ پر دوسرے سیشن کا آغاز ہوگا اور دوسرے سیشن کا کھیل 2 بجکر 45 منٹ تک جاری رہے گا۔

چائے کے وقفے کے بعد تیسرے اور آخری سیشن کا آغاز 3 بجکر 15 منٹس پر ہوگا جبکہ اختتام 5 بجکر 15 منٹ پر ہوگا

اس دوران اگر مقررہ 90 اوورز مکمل نہ ہوئے تو مزید 30 منٹ تک کھیل جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ پہلے راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں آج چوتھے دن کا کھیل ہوگا جب بنگلہ دیش 5 وکٹوں پر 316 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کرے گی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش پہلے ٹیسٹ میچ پر تجزیہ ملاحظہ کریں

Check Also

پاک- بنگلہ دیش ون ڈے، اسکواڈ اور شیڈول کا اعلان

ریڈبال یعنی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا مقابلہ دیکھنے کے بعد اب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔