رضوان کے ناقابل یقین کیچ کے چرچے، شائقین دم بخود

راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پہلے سیشن کے دوران پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے وکٹوں کے عقب میں شاندار کیچ تھام کر شائقین کو دم بخود کردیا جس پر انہیں کرائوڈ کی جانب سے بھرپور داد ملی۔

شاندار کیچ کے چرچے

محمد رضوان کے اس کیچ کے فوٹیجز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہودہی ہیں اور اُنہیں شاندار کیچ پر داد دی جارہی ہے۔

رضوان نے بنگلہ دیشی اوپنر ذاکر حسن کی مزاحمت کا خاتمہ شاندار کیچ تھام کر کیا جو کریز پر سیٹ ہوچکے تھے۔

نوجوان پیسر نسیم شاہ کی بیک آف لینتھ گیند ذاکر کے بیٹ کو چھوڑ کر وکٹوں کے عقب میں گئی جہاں رضوان نے پہلی سلپ کی جانب ڈائیو لگاکر گیند کوتھام لیا۔رضوان کے شاندار کیچ پر شائقین نے دل کھول کر داد دی۔

اس سے قبل محمد رضوان نے آئوٹ ہوئے بغیر 171 رنزکی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی تھی جو پاکستانی تاریخ میں کسی بھی وکٹ کیپر کی تیسری اور گزشتہ 44 برسوں میں سب سے بڑی اننگز ہے۔

Check Also

پاک- بنگلہ دیش ون ڈے، اسکواڈ اور شیڈول کا اعلان

ریڈبال یعنی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا مقابلہ دیکھنے کے بعد اب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔