پاکستان- بنگلہ دیش ون ڈے ٹرافی کی رونمائی

پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کے درمیان ہونے والی تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے

ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی اسلام آباد کلب میں ہوئی۔

ٹرافی کی رونمائی پاکستان شاہینز کے کپتان محمد حارث اور بنگلہ دیش اے کے کپتان توحید ہریدوئے نے کی۔

پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کل اسلام آباد کلب میں پہلے ون ڈے میچ میں مدمقابل مقابل ہوں گے۔

بنگلہ دیش اے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان شاہینز اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

محمد حارث (کپتان / وکٹ کیپر (پشاور) عبدالفصیح (راولپنڈی) عرفات منہاس (ملتان)  اذان اویس (سیالکوٹ) فیصل اکرم (ملتان) حسیب اللہ (وکٹ کیپر) (کوئٹہ) جہانداد خان (راولپنڈی) مہران ممتاز (راولپنڈی) محمد عباس آفریدی (پشاور) محمد

عرفان خان (فیصل آباد) محمد عمران جونیئر (پشاور) مبصر خان (راولپنڈی) عمیر بن یوسف (کراچی)

اور عثمان خان (کراچی)۔

پاکستان شاہینز بمقابلہ بنگلہ دیش اے  سیریز کا شیڈول:

26 اگست – پہلا 50 اوورز کا میچ – اسلام آباد کلب

28 اگست – دوسرا 50 اوورز کا میچ – اسلام آباد کلب

30 اگست – تیسرا 50 اوورز کا میچ – اسلام آباد کلب ۔

Check Also

رضوان کے ناقابل یقین کیچ کے چرچے، شائقین دم بخود

راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پہلے سیشن کے دوران پاکستانی وکٹ کیپر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔