Breaking News

پاکستان اور انڈیا کا دبئی میں ریکارڈ کیسا ہے؟

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ میں دبئی میں مدمقابل آرہی ہیں۔جس پر دُنیائے کرکٹ کی نگاہیں ہیں۔

دبئی میں ریکارڈ کیساہے؟

اگر پاکستان اور بھارت کا دبئی میں باہمی ریکارڈ دیکھیں تو ون ڈے میچز میں بھارت کو واضح برتری حاصل ہے جس نے یہاں کھیلے گئے دونوں ہائی وولٹیج میچز جیتے ہیں البتہ یہاں کھیلا گیا واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پاکستان نے جیتا ہے۔

 بھارتی ٹیم دبئی میں کبھی کوئی ون ڈے انٹرنیشنل میچ نہیں ہاری جو ٹاپ ٹیموں کے خلاف چھ میں سے پانچ میچز جیت چکی ہے جبکہ اُن کا افغانستان کے ساتھ ایک میچ ٹائی ہوا ہے۔

پاکستان کا دبئی میں ون ڈے ریکارڈ

پاکستان نے دبئی میں مجموعی طورپر 21 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے ہیں جن میں سے صرف 7 میچز میں پاکستان کو کامیابی ملی جبکہ 13 میں شکست کھائی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔

پاکستان اور بھارت کے میچ پر خصوصی تجزیہ ملاحظہ کریں

Check Also

آسٹریلیا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، افغانستان کیلئے بھی آخری اُمید برقرار

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ایک اور میچ بارش کی نذر ہوگیا جو لاہور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔