Breaking News

افغانستان نے انگلینڈ کو چیمپئنز ٹرافی سے باہر کردیا

افغانستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنزکے مارجن سےشکست دیکر اُسے ٹورنامنٹ سے باہر کردیاہے۔

افغانستان کیلئے یہ ایک تاریخ سازمیچ ثابت ہوا تاہم سیمی فائنل میں جانے کیلئے انگلینڈکے خلاف فتح کافی نہیں بلکہ اُسے اگلے میچ میں آسٹریلیاکو بھی ہراناہوگا۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورزمیں 325 رنزبنائے جو اُن کا انگلینڈ کیخلاف پہلا 300 پلس اسکور تھا۔اس سے قبل اُن کا ہائی اسکور 284 رنز تھا جوکہ ورلڈکپ 2023 کے دوران بنایاتھا۔

افغانستان کے اوپننگ بلے بازابراہیم زدران نے 177 رنزکی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کی سب سے بڑی اننگز

ابراہیم زدران کی یہ اننگز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے۔ اس سے قبل صرف تین دن پہلے بین ڈککٹ نے آسٹریلیاکے خلاف 165 رنزبناکر یہ ریکارڈ بنایاتھا۔

علاوہ ازیں، یہ افغانستان کے کسی بھی بلے باز کی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ ابراہیم زدران ہی کے پاس تھا جنہوں نے 2022 میں سری لنکا کے خلاف 162 رنزکی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

آج افغانستان کے دیگر بلے بازوں میں عظمت اللہ نے 41 جبکہ حشمت اللہ شہیدی اور محمد نبی نے 40،40 رنزبنائے۔

افغانستان کے 325 رنزکے جواب میں انگلینڈکی ٹیم جوئے روٹ کی شاندار سنچری کی بدولت میچ جیتنے کی پوزیشن میں آگئی تھی تاہم آخر میں جوئے روٹ کی وکٹ گرنے سے میچ کا پانسہ پلٹ گیا اور انگلینڈکی ٹیم 317 رنزپر آل آئوٹ ہوگئی۔

Check Also

آسٹریلیا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، افغانستان کیلئے بھی آخری اُمید برقرار

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ایک اور میچ بارش کی نذر ہوگیا جو لاہور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔