پاکستان کرکٹ ٹیم آج آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اپنا آخری میچ کھیل رہی ہے جوکہ ڈراپ ہونے سے قبل کئی پاکستانی پلیئرز کا آخری میچ بھی ہوسکتا ہے۔
2024 میں دُنیا کی کامیاب ترین ون ڈے ٹیم رہنے والی پاکستان ٹیم 2025 میں سخت مشکلات سے دوچار ہے۔ ہوم ٹرائی سیریز اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025میں ناکامی کے بعد کئی پلیئرز کی چھٹی یقینی دکھائی دے رہی ہے۔
کن پلیئرز کی جگہ خطرے میں ہے؟
بولرز میں شاہین آفریدی، حارث رئوف اور محمد حسنین پاکستان کی ون ڈے ٹیم سے ڈراپ ہوجائیں گے جبکہ بیٹرز میں امام الحق، سعود شکیل، طیب طاہر کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد پاکستان ٹیم کی اگلی سیریز دورۂ نیوزی لینڈ ہے جہاں پاکستان ٹیم 16 مارچ سے 5 اپریل تک پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنلز کھیلے گی۔