وکرانت گپتا کا وہ کام جس نے پاکستانی شائقین کو آگ بگولہ کردیا
بھارت سے سپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا کی پاکستان میں سرگرمیوں پر بحث شروع ہوچکی ہے جس کی وجہ اُن کا اپنے کام سے ہٹ کر دیگر چیزوں پر کام کرنا ہے۔
پاکستان میں سیکورٹی کے حوالے سے ہمیشہ منفی باتیں کرنے والے وکرانت گپتا خود پاکستان آئے تو یہ خاصا حیران کن تھا کیونکہ بھارتی ٹیم تو پاکستان میں آئی ہی نہیں۔
میچز کی کوریج کیوں نہیں کی؟
بقیہ ٹیموں کے میچز کی کوریج کا کہہ کر پاکستان کا ویزہ لینے والے وکرانت گپتا کسی بھی میچ کو کور کرنے کیلئے کسی گرائونڈ گئے ہی نہیں جبکہ موجودہ وقت میں پاکستان کرکٹ کے مخالفین کے انٹرویوز کئے اور اُنہیں ہی انٹرویوز دیئے۔
پاکستان میں سیکورٹی کے حوالے سےاور یہاں پر شاندار میچز کے انعقاد کے حوالے سے کوئی رائے نہیں دی جوکہ ایک اور حیران کن چیز ہے۔
اس کے علاوہ وہ کرکٹ گرائونڈز جانے یا یہاں پر میچز کھیلنے کیلئے موجود ٹیموں کی سرگرمیوں پر بات کرنے کے بجائے لاہور کے مختلف حصوں میں بغیر سیکورٹی کے آزادانہ گھومتے رہے۔
وکرانت گپتا کو پاکستانی شائقین کی جانب سے بھرپور پیار ملا حالانکہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کے خلاف زہر اُگلتے رہے ہیں۔
خصوصی رپورٹ
وکرانت گپتا کے دورۂ پاکستان کے کیا مقاصد ہوسکتے ہیں، اس پر خصوصی رپورٹ ملاحظہ کریں