آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں آج انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین اہم میچ کراچی میں کھیلا جارہاہے جوکہ افغانستان کیلئے بھی اہم ترین میچ ہے۔
جنوبی افریقہ کیلئے آسان راستہ
سائوتھ افریقی اگر یہ میچ جیتے، یا 150 سے کم رنز کے مارجن سے ہاربھی جائے تب بھی وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی کیونکہ اُس کا نیٹ رن ریٹ اُن کے برابر پوائنٹس کی حامل افغانستان ٹیم سے اچھا ہے۔
سائوتھ افریقہ نے اب تک واحد فتح افغانستان کے خلاف حاصل کی جو 107 رنزکے بڑے مارجن پر مشتمل تھی جس کے بعد آسٹریلیاکے ساتھ اُن کا میچ بارش کی نذر ہوا۔
دوسری جانب، انگلینڈ کیلئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کا سفر اچھا نہیں رہا جسے اپنے دونوں میچز میں شکست ہوئی۔ آسٹریلیانے اُن کے خلاف 350 سے زائد رنز کا ٹارگٹ عبور کیا جبکہ افغانستان نے اُنہیں 326 رنزکا ٹارگٹ عبور نہیں کرنے دیا۔
جوز بٹلر نے کپتانی چھوڑ دی
ٹورنامنٹ میں خراب کارکردگی کے بعد انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے البتہ آج کے میچ میں وہ بطور پلیئر سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔