Breaking News

Tag Archives: pakistan vs bangladesh

راولپنڈی کا موسم، آج کتنا کھیل ممکن ہوسکے گا؟

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج (30 اگست ) سے راولپنڈی میں شروع ہونا ہے لیکن شدید بارش کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہے۔ موسم کی رپورٹ کے مطابق آج ایک بجے تک موسلادھار بارش جاری رہے گی البتہ بعدازاں بارش کا امکان کم سے کم ہوتا جائے گا۔ موسم کی تازہ رپورٹ ایکوویدر …

مزید پڑھیں »

دوسرا پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ، پاکستان کو بڑا دھچکا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریزکا آخری ٹیسٹ 30 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہورہاہے اور اس میچ کے آغاز سے قبل ہی پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا لگاہے۔ پاکستان کو سیریز میں شکست کی خفت سے بچنے کیلئے ہر حال میں دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنا ہے، حتیٰ کہ پاکستان کے پاس میچ ڈرا کرانے …

مزید پڑھیں »

رضوان اور سعودشکیل نے2بڑے ریکارڈز توڑڈالے

راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگزکے دوران پاکستانی بلے بازوں محمد رضوان اور سعود شکیل نے شاندار سنچریاں اسکور کرکے نہ صرف پاکستان کی پوزیشن مستحکم کردی ہے بلکہ دو بڑے اعزازات بھی اپنے نام کرلئے ہیں۔ سعود شکیل کے تیز ترین 1000 ٹیسٹ رنز: سعود شکیل نے کیریئر کی محض 20ویں ٹیسٹ اننگزمیں ایک ہزار رنز …

مزید پڑھیں »

ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی مگر خطرے کے ساتھ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی ہے  جس کا فوٹو سیشن راولپنڈی اسٹیڈیم اور دامنِ کوہ پر کیا گیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔جس کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے مگر ساتھ یہ خطرہ بھی موجود ہے کہ سیریز کے …

مزید پڑھیں »

تسکین احمد کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پھر لٹک گئی

بنگلہ دیش نے اپنے وائٹ بال کے تجربہ کار فاسٹ بولر تسکین احمد کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ضرور کیاہے مگر وہ 21 اگست سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں نہیں کھیل پائیں گے۔ واضح رہے کہ  پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز سے پہلے ہی بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اعلان کردیا ہے …

مزید پڑھیں »

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان شاہینز میں8 تبدیلیاں

پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ کل (20 اگست) سے اسلام آباد کلب میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا چار روزہ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔ اب دونوں ٹیمیں یہ میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گی۔ پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے نے  اپنے اسکواڈ میں متعدد  تبدیلیاں کی …

مزید پڑھیں »

واحد اسپنرابرار احمدکوبھی ڈراپ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے کرکٹ حلقے بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کیلئے اعلان کردہ سترہ رکنی اسکواڈ میں صرف ایک اسپیشلسٹ اسپنر کی شمولیت پر حیران تھے تو پی سی بی نے ابرار احمد کو بھی ڈراپ کرکے انہیں مزید چونکادیاہے ۔ پی سی بی نےاسپنر ابرار احمد کو پاکستان ٹیسٹ سائیڈ سے ریلیز کر دیا ہے اور وہ اب بنگلہ …

مزید پڑھیں »

راولپنڈی ٹیسٹ: موسم کی غلط رپورٹ، شائقین کیلئے خوشخبری

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیاجارہاہے کہ میچ کے پانچوں دن بارش ہوگی اور پانچوں دن کا کھیل متاثر ہوگا۔ دوسری جانب، موسم کا حال بتانے والی کسی بھی ویب سائٹ یا ادارے کی رپورٹ میں ایسا ظاہر نہیں ہوتا کہ راولپنڈی …

مزید پڑھیں »

پاکستان کا سیمی فائنل کس سے ہوگا؟

پاکستان نے بنگلہ دیش کو گروپ 12کے اپنے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022کے سیمی فائنل سے کوالیفائی کرلیاہے۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو127رنزتک محدود کرنے کے بعد 18.1اوورزمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ عبورکیا۔رضوان نے 32گیندوں پر 2چوکوں اور ایک چھکے سمیت32رنزبنائے جبکہ محمد حارث نے 18گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں …

مزید پڑھیں »

ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر:بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان میں دو تبدیلیاں

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کیلئے اپنی اُس ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں جس نے انگلینڈکے خلاف ہوم سیریز کا آخری میچ کھیلا تھا۔ خوشدل شاہ کی جگہ حیدرعلی کو جبکہ محمد حسنین کی جگہ شاہنواز دھانی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ نسیم شاہ بدستور ٹیم سے باہر …

مزید پڑھیں »