Breaking News

پاکستان کے دورۂ نیوزی لینڈکا پہلا میچ منسوخ

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورۂ نیوزی لینڈ ابتداء ہی سے مشکلات کا شکارہوچکاہے جس میں پاکستانی اسکواڈ کرونا کی زد میں آیاہوا ہے۔کرونا سے متعلق نیوزی لینڈکے سخت قوانین بھی پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے پریشانی کا سبب بنے ہوئے ہیں۔اب اس ضمن میں 10سے 13دسمبر تک شیڈول شاہینز اور نیوزی لینڈاے کے مابین شیڈول چارروزہ میچ منسوخ کردیاگیاہے ۔ اب انہی تاریخوں پاکستانی کھلاڑی آپس میں دوٹیموں کی شکل میں انٹرااسکواڈ میچ کھیلیں گے۔

نیوزی لینڈ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دورے کا صرف چارروزہ میچ ہی منسوخ ہوا ہے جبکہ دیگر میچز شیڈول کے مطابق ہی کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم دورے میں 18،20اور22دسمبرکو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں میزبان سائیڈکا مقابلہ کرے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ 26دسمبر سے جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3جنوری 2021 ء سے شروع ہوگا۔

Check Also

صائم ایوب اور فخرزمان کی دورۂ نیوزی لینڈ میں واپسی کا کتنا امکان؟

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوچکی ہے جبکہ 27 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔