Breaking News

شاہد آفریدی لنکاپریمیئرلیگ ادھوری چھوڑکر وطن واپس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورلنکا پریمیئرلیگ میں گال گلیڈی ایٹرزکے موجودہ کپتان شاہد آفریدی نے خاندان میں ایک ایمرجنسی مسئلے کے سبب ایل پی ایل چھوڑدی ہے جو ہنگامی طورپر پاکستان واپس آرہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پہ بتایا ہے کہ وہ خاندان میں کسی مسئلے کے سبب لنکاپریمیئرلیگ ادھوری چھوڑکر پاکستان واپس جارہے ہیں تاہم مسئلہ حل ہوتے ہی وہ دوبارہ گال گلیڈی ایٹرزکو جوائن کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں مسئلے کی نوعیت نہیں بتائی البتہ ہنگامی طورپر وطن واپس آنے سے محسوس کیا جاسکتا ہے کہ معاملہ سنجیدہ نوعیت کا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔