آئی سی سی نے دہائی کی تینوں فارمیٹس کی ٹیمزکا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں دہائی کے اختتام سے عین قبل تینوں فارمیٹس کی بیسٹ پلیئنگ الیون جاری کردی ہیں جن میں سے کسی ایک فارمیٹ کی ٹیم میں کوئی پاکستانی کرکٹرجگہ نہیں بناسکاجوکہ خاصا حیران کن ہے۔رواں دہائی کے دوران جن کھلاڑیوں نے 75 سے کم ٹیسٹ میچز کھیلے ،اُن میں اظہرعلی محض اسٹیو اسمتھ کے بعد دوسری زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹسمین ہیں اور 75 سے کم ٹیسٹ میچز کھیلنے والے دُنیاکے سبھی بیٹسمینوں نے رنزکے اعتبار سے بھی دوسرے نمبرپر ہیں ۔مگر اس کے باوجود اُنہیں آئی سی سی نے ٹیسٹ ٹیم آف ڈی کیڈمیں جگہ نہیں دی۔

2010sکی دہائی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پلیئرزپر مشتمل آئی سی سی ٹیم آف ڈی کیڈ میں چارانگلش، دو بھارتی اور دو آسٹریلوی پلیئرز شامل ہیں جبکہ سائوتھ افریقہ ،نیوزی لینڈ اور سری لنکا کا ایک ایک کھلاڑی اس ٹیم میں شامل کیا گیاہے ۔

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف ڈی کیڈ:

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف ڈی کیڈ میں الیسٹرکک،ڈیوڈوارنر،کین ولیمسن، ویرات کوہلی، اسٹیو اسمتھ،کمار سنگاکارا،بین اسٹوکس،روی چندرن ایشوین،ڈیل اسٹین، اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

آئی سی سی نے ون ڈے فارمیٹ کی ٹیم میں بھی کسی پاکستانی کھلاڑی کو جگہ نہیں دی مگر بھارت کے تین کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں جن میں مہندراسنگھ دھونی،روہت شرما اور ویرات کوہلی شامل ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف ڈی کیڈ میں روہت شرما،ڈیوڈ وارنر،ویرات کوہلی، ابراہام ڈی ویلیئرز، شکیب الحسن، ایم ایس دھونی، بین اسٹوکس، مچل اسٹارک، ٹرینٹ بولٹ، عمران طاہر اور لاستھ مالنگا شامل ہیں۔

پاکستانی پلیئرز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ہمیشہ نمایاں رہتے ہیں خصوصا زیادہ وکٹیں لینے کے اعتبار سے لیکن اس فارمیٹ کی دہائی کی آئی سی سی ٹیم میں بھی کسی پاکستانی پلیئرکو جگہ نہیں دی گئی۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے شاہد آفریدی، عمرگل اور سعید اجمل میں سے کوئی بھی اس ٹیم میں جگہ نہیں بناسکا۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف ڈی کیڈمیں بھارت کے چارکھلاڑی شامل کئے گئے ہیں۔ مہندراسنگھ دھونی ،ویرات کوہلی اور روہت شرماکونہ صرف ون ڈے بلکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف ڈی کیڈمیں بھی شامل کیاگیاہے جبکہ جسپریت بمرابھی مختصرفارمیٹ کی ٹیم میں جگہ بنانے والے چوتھے بھارتی کرکٹر بنے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف ڈی کیڈ:

  1. روہت شرما
  2. کرس گیل
  3. آرون فنچ
  4. ویرات کوہلی
  5. ابراہام ڈی ویلیئرز
  6. گلن میکسویل
  7. ایم ایس دھونی
  8. کیرون پولارڈ
  9. راشد خان
  10. جسپریت بمرا
  11. لاستھ مالنگا

Check Also

دوسرا پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ، پاکستان کو بڑا دھچکا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریزکا آخری ٹیسٹ 30 اگست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔