جنوبی افریقی مسلمان انٹرنیشنل کرکٹرزبیرحمزہ پر پابندی لگ گئی

آئی سی سی نے جنوبی افریقہ کیلئے چھ ٹیسٹ اور ایک ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے بلے باز زبیر حمزہ پر پابندی عائد کردی ہے جس کی وجہ سے اب وہ دورۂ انگلینڈمیں سائوتھ افریقی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

جنوبی افریقی ٹیم حالیہ عرصے میں ٹاپ کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہے اور اُس کی کارکردگی ویسی سامنے نہیں آرہی جیساکہ ماضی میں ہواکرتی تھی لیکن اب سائوتھ افریقہ کو دیگر مسائل کا بھی سامنا ہے۔

آئی سی سی نے اب سائوتھ افریقی بلے باز میرحمزہ پر 9ماہ کی پابندی عائد کردی ہے جس کی وجہ ممنوعہ ادویات کا استعمال ہے جس کیلئے زبیرحمزہ کا موقف ہے کہ انہوں نے الرجی کی دوائی لی جس میں ممکنہ ادویات کے اجزا بھی شامل تھے۔

آئی سی سی نے میرحمزہ کا موقف مانتے ہوئے انہیں کم سے کم سزادی ہے، ورنہ اُن پر دوسال کی پابندی بھی عائد ہوسکتی تھی۔بہرحال ! اب میرحمزہ دورۂ انگلینڈ مس کرنے کے بعد دسمبر سے ایکبارپھر اپنا انٹرنیشنل کیرئیر شروع کرسکیں گے۔

میرحمزہ نے اب تک سائوتھ افریقہ کیلئے ایک ہی ون ڈے انٹرنیشنل کھیلاہے جس میں انہوں نے نیدرلینڈزکے خلاف 56رنزبنائے تھے جبکہ چھ ٹیسٹ میچز کی بارہ اننگزمیں وہ صرف ایک ہی ففٹی سمیت محض 17.66کی اوسط سے صرف 212رنزہی بناسکے ہیں۔

آئی سی سی کا موقف

آئی سی سی کے انٹیگریٹی یونٹ کے جنرل منیجر الیکس مارشل نے کہاہے کہ ہم بروقت تمام کرکٹرزکو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ادویات یاکوئی چیز کھانے سے قبل لازمی طورپر تصدیق کرلیں کہ اس میں ممنوعہ ادویات کے اجزا تو شامل نہیں ہیں کیونکہ آئی سی سی اس حوالے سے کوئی رعائت برتنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔