Breaking News

ورلڈکپ سپرلیگ میں پاکستان کی اگلی سیریزکا شیڈول آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیزکے خلاف تین ون ڈے میچز کی ہوم سیریز مکمل کرچکی ہے جس میں تین صفر سے کلین سوئپ کیا اور یہ آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ میں پاکستان کی مجموعی طورپر پانچویں جبکہ ہوم کنڈیشنزمیں سیکنڈلاسٹ سیریز تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ میں مجموعی طورپرتین تین میچز کی آٹھ باہمی ون ڈے سیریز کھیلناہیں جن میں سے چارہوم اورچاراَوے سیریزہوں گی۔پاکستان زمبابوے، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیزکے خلاف ہوم سیریز کھیل چکا ہے۔

پاکستان کی آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ میں مزید صرف ایک ہوم سیریز رہ گئی ہے جوکہ 2023کے اوائل میں کھیلی جائے گی جبکہ جنوری 2023میں

اس کے علاوہ پاکستان نے مزید دو اَوے سیریزکھیلنا ہیں جن میں سے ایک اگست میں نیدرلینڈمیں ہوگی جس کا شیڈول بھی آچکاہے۔اس سیریزکے میچز 16،18اور21اگست کوکھیلے جائیں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان کی آخری اوے سیریز افغانستان کے خلاف ہے جودوبارملتوی ہوچکی ہے تاہم پی ایس ایل 2023کے فوری بعد اسے شیڈول کیاجارہاہے۔جوکہ یواے ای میں کھیلی جائے گی۔

Check Also

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان شاہینز میں8 تبدیلیاں

پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ کل (20 اگست) سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔