پاک ویسٹ انڈیز سیریزکے ٹاپ بیٹسمین اور بولرز

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریزکا اختتام ہوچکاہے جس میں پاکستان ٹیم نے تین صفر سے کلین سوئپ کیاجوکہ گرین شرٹس کا 21واں کلین سوئپ ہے اور یہ ون ڈے تاریخ میں دُنیاکی کسی بھی ٹیم کے سب سے زیادہ کلین سوئپس ہیں۔

اس سیریزمیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق 199رنزبناکر ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے اور یہ مسلسل دوسراموقع ہے کہ انہوں نے ٹاپ اسکوررہونے کا اعزاز حاصل کیا۔اس سے قبل وہ آسٹریلیاکے خلاف ہوم سیریزمیں 298رنزبناکر ٹاپ اسکورررہے تھے۔

اس سیریزکے ٹاپ فائیو بلے بازوں میں امام الحق 199رنزبناکر پہلے، بابراعظم 181رنزبناکر دوسرے،شائی ہوپ 152رنزبناکر تیسرے،بروکس 130رنزکے ساتھ چوتھے جبکہ شاداب خان 114رنزکے ساتھ پانچویں نمبرپر رہے۔

سیریزمیں صرف یہی پانچ بلے باز ہی 100رنزکی حد پارکرسکے جن کے بعد خوشدل شاہ 97رنزبناکر چھٹے اور محمد رضوان 85رنزبناکر ساتویں نمبرپر رہے۔

بولرزمیں شاداب خان اور محمد نواز نے سب سے زیادہ 7،7وکٹیں حاصل کیں جبکہ ویسٹ انڈیزکے عقیل حسین پانچ وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے ۔ دیگر بولرزمیں حارث رئوف، الزاری جوسف،محمد وسیم اور نکولس پورن چار،چار وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔

Check Also

آئرلینڈکوشکست، پاکستان کی سپر8تک جانا آسان ہوگیا

نیویارک میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل اسی گرائونڈ سے پاکستان کو بڑی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔