پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ اتوارکو ایک سنسنی خیز میچ کھیلا گیا جس میں بھارتی ٹیم نے پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور اب اگلے اتوارکوبھی پاکستان اور بھارت کا میچ پڑنے والاہے۔
پاکستان اور بھارت کے ساتھ ہانگ کانگ کی ٹیم گروپ ون میں شامل ہے۔ دونوں ٹاپ ٹیموں کے درمیان میچ ہوچکاہے جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کرکے گروپ میں ٹاپ پوزیشن پالی ہے اور دونوں ٹیموں کا آخری گروپ میچ ایسوسی ایٹ ٹیم ہانگ کانگ کے خلاف رہ گیاہے۔
ہانگ کانگ کے خلاف پاکستان اور بھارت کی فتح لگ بھگ یقینی دکھائی دے رہی ہے۔ اس لئے گروپ مرحلے کا اختتام بھارت A1اور پاکستان A2کے طورپر کریں گی۔سپرفورمیں A1اورA2کے درمیان میچ 4ستمبر کو دبئی ہی کے مقام پر شیڈول ہے۔
ایشیاکپ کے سپرفوررائونڈ میں پاکستان کے میچز کا شیڈول
اگر پاکستان ٹیم ہانگ کانگ کو شکست دے دیتی ہے تو پاکستان ٹیم سپرفورمیں 4ستمبر کو بھارت کے خلاف میدان میں اُترے گی جبکہ 7ستمبرکو گروپ بی کی سیکنڈٹیم اور پھر 9 ستمبر کو گروپ بی کی ٹاپ ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔